حکومت نے ریزرو بینک کی سفارش پر 500 اور ایک ہزار روپے کے پرانے نوٹوں کا چلن بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ریزرو بینک نے کانگریسی لیڈر ایم ویرپا موئلی کی صدارت والی وزارت خزانہ کی
پارلیمانی کمیٹی کو بھیجی گئی اپنی رپورٹ میں یہ معلومات دیتے ہوئے کہا ہے
کہ حکومت نے ریزرو بینک کو کالے دھن، دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لئے سرمایہ
فراہمی اور جعلی
نوٹوں کے مسائل سے ایک ساتھ نجات پانے کے مقصد سے گزشتہ
7نومبر کو 500 اور ایک ہزار روپے کے نوٹوں کا چلن بند کرنے کی صلاح دی تھی۔آر بی آئی نے کہا کہ اس کے اگلے روز یعنی 08 نومبر کو ریزرو بینک کے سینٹرل
بورڈ نے حکومت کے مشورے پر غور و خوض کرنے کے بعد مرکزی حکومت کو 500 اور
ایک ہزار روپے کے نوٹوں کی قانونی حیثیت ختم کرنے کی سفارش کرنے کا فیصلہ
کیا تھا۔